افغانستان: امریکی فوج نے 22افغان شہری ہلا ک کردیئے
کابل: افغانستان کے شہر کابل میں امریکی فوج نے بائیس افغان شہری ہلاک کردیئے۔ صوبائی گورنر کے مطابق امریکی فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے دو گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں پیش آئیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون اور ایک بچے سمیت بائیس افغان شہری ہلاک ہوئے۔اتحادی فوج کے ترجمان کے مطابق صوبہ نورستان میں امریکی فوج کے حملہ کرنے سے کچھ دیر پہلے عسکریت پسندوں نے امریکی ملٹری بیس پر حملہ کیا تھا جس کے بعد جوابی کارروائی میں امریکی فوج نے بائیس شہری ہلاک کئے۔لیفٹیننٹ نیتھن پیری کے مطابق ہیلی کاپٹر نے عسکریت پسندوں کی پہچان کرکے حملہ کیا اور دو گاڑیاں تباہ کردی۔صوبہ نورستان کے گورنر نے بتایاکہ حملے کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک بچہ سمیت بائیس شہری ہلاک ہوئے جبکہ سات افراد زخمی ہیں۔