|
فرانسیسی صدرآج کابل پہنچ رہے ہیں
کابل : فرانس کے صدر نکولس سرکوزئی آج کابل پہنچ رہے ہیں۔فرانس کے صدارتی آفس کے مطابق صدر نکولس سرکوزئی آج کابل پہنچ رہے ہیں ۔نکولس سرکوزئی نے افغانستان کے اچانک دورے کا فیصلہ دس فرانسیسی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا ۔اتحادی فوج میں شامل فرانس کے دس فوجی کابل کے قریب سروبی میں گشت کے دوران طالبان کے حملے میں مارے گئے حملے میں اکیس فرانسیسی فوج زخمی بھی ہوئے ۔
پیرس آفس سے جاری کردہ بیان میں صدر نکولس سرکوزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کو شدید دھچکا لگا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان کے دورے میں فرانسیسی فوجیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔ |