aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Wed, Mar 10 10, 12:05 AM PST
پنجاب: ضمنی انتخابات، پولنگ آج ہوگی
لاہور: پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ صبح آٹھ سے شام پانچ بجے تک ہو گی۔ضمنی الیکشن لاہور کے حلقہ این اے ایک سو تئیس، جھنگ کے پی پی بیاسی، اور بہاولنگر کے حلقہ پی پی دو سوچوراسی میں ہوں گے۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے ملک پرویز، تحریک انصاف کے حامد معراج اور جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ اس حلقے سے مجموعی طور پرستاون امیدوار میدان میں ہیں۔

بہاولنگر میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ دوسوچوراسی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کاشف نوید اور مسلم لیگ ق کے عبداللہ وینس کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ مسلم لیگ ن نے میثاق جمہوریت کے تحت یہاں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا۔ اس حلقے سے مسلم لیگ ضیاء کے امیدوار شاہد انجم بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کے حلقہ بیاسی جھنگ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے غضنفر جبوانہ، مسلم لیگ ن کے اعظم چیلہ میں زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس نشست پر تحریک انصاف کے صادق حیدری سمیت دیگر امیدوار بھی انتخابی میدان میں ہیں۔ پاکستان الیکشن کمیشن نے پولنگ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق این اے ایک سو تئیس کے ضمنی الیکشن میں دوسواڑسٹھ میں سے گیارہ پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔بیلٹ پیپر متعلقہ علاقوں میں پہنچا دئیے گئے ہیں۔ پولنگ صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی۔
Copyright Aaj News , 2010
 
لانچ کو حادثہ، درجنوں ہلاکتوں کا خدشہ
رواں ماہ تہتر کا آئین بحال ہو جائیگا، صدر
کراچی: تجارتی مراکز کے اوقات کار مقرر
لیفٹیننٹ جنرل شجاع پاشا کی مدت ملازمت میں توسیع
لاہور کے الیکشن میں بھی دھاندلی ہو گی، شیخ رشید
ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کی تجویز مسترد
کور کمانڈرز کانفرنس: سیکورٹی صورتحال پر غور
لاہور دھماکا: ہلاکتیں پندرہ ہوگئیں
گوجرانوالہ: اشتہاری گروہ کا سرغنہ ہلاک
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved