aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Mar 12 10, 03:02 PM PST
لاہور: خودکش دھماکے، انتالیس افراد شہید
لاہور: لاہور کینٹ کے علاقے آر اے بازار میں دو خودکش دھماکوں میں انتالیس افراد شہید اور پچانوے زخمی ہو گئے، حملہ آوروں کے سر مل گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور پرویز راٹھور کے مطابق آر اے بازار میں ایک خودکش حملہ آور نے عید گاہ کے سامنے فوجی گاڑی کے ساتھ موٹر سائیکل کو ٹکرا کر دھماکا کیا، کچھ ہی وقفے سے قریب ہی دوسرے خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار فوجی گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں لوگوں کی بڑی تعداد دھماکے کی لپیٹ میں آگئی۔

آئی جی پولیس پنجاب اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد انتالیس ہے۔ سی ایم ایچ میں پچیس لاشوں اور چوبیس زخمیوں کو پہنچایا گیا، فوجی فاؤنڈیشن اسپتال میں گیارہ لاشوں اور چالیس زخمیوں، جنرل اسپتال میں تین لاشوں اور نو زخمیوں اور سروسز ہسپتال میں آٹھ زخمیوں کو پہنچایا گیا۔

دھماکے کے بعدسیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو سیل کر کے ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدو رفت بند کر دی، صرف امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر جانے کی اجازت دی گئی۔ خود کش حملوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ہیلی کاپٹروں نے فضائی نگرانی کی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دونوں خودکش حملہ آوروں کے سر مل گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا ہدف کوئی عمارت نہیں بلکہ فوجی گاڑیاں تھیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق دھماکوں میں پانچ فوجی اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
Copyright Aaj News , 2010
 
ٹرینیں سیفٹی رولزکےمطابق چلانےکا فیصلہ
کراچی: ماروی میمن کیخلاف مقدمہ
این اے 123 : ن لیگ کاامیدوار کامیاب
شمالی وزیرستان: ڈرون حملے، چودہ ہلاک
آئینی اصلاحات:اختلافات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم
چناب پر بھارتی منصوبے دفاع پاکستان کیلئے خطرہ قرار
بلوچستان پولنگ: فائرنگ سے اکیس زخمی
صدر زرداری، حامد کرزئی ملاقات
متحدہ لاہور زون کی رکنیت سازی مہم کا آغاز
متاثرین دیامربھاشا ڈیم کیلئے معاوضہ پیکیج کو حتمی شکل
1 2 3 4 5 6 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved