aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sun, Mar 14 10, 09:31 PM PST
پاک،بھارت مذاکرات: سعودی ثالثی کا خیرمقدم
اسلام آباد: حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب کی ثالثی کی تجویز خوش آئند ہے لیکن جامع مذاکرات سے گریز کا بھارتی رویہ مایوس کن ہے۔ آج نیوز کے پروگرام امن برابری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے میر واعظ نے کہا کہ سعودی عرب کی ثالثی کیلئے بھارتی میڈیا کے رویئے میں بھی تبدیلی ہورہی ہے۔ سعودی عرب کا خطے میں اہم کردار ہے اور اسے پاکستان کا استحکام عزیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام سے بہت جلد حریت کانفرنس کا وفد ملاقات کرے گا۔ میر واعظ نے کہا کہ ٹریک ٹو میں شامل دونوں ملکوں کے وفود کی بنکاک میں تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پس پشت ڈالنا چاہتا ہے۔ خارجہ سیکریٹری سطح پر پاک بھارت مذاکرات سے جمود توڑنے میں مدد ملی۔

ایک سوال کے جواب میں میر واعظ نے بتایا کہ گزشتہ نو سالوں میں نو ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ ہیں، نائن الیون کے بعد بھارت نے کشمیری جدوجہد کا رشتہ دہشت گردی سے جوڑنے کی بہت کوشش کی مگر اسے ناکامی ہوئی۔ میر واعظ نے کہا کہ پاکستان نے اصولی موقف پر بھارت کے سامنے اسٹینڈ لیا ہے۔ دونوں ملک ایشوز پر بات کریں تو معاملات آگے بڑھ سکتے ہیں۔
Copyright Aaj News , 2010
 
پشاور :امن کمیٹی کے رہنما محافظوں سمیت قتل
مقبوضہ کشمیر: بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
کراچی :شیخ حاجی ترابی کے دو خلیفہ ،ایک مرید قتل
کراچی :مولانا عبدالغفورپرحملہ ،ایک ملزم گرفتار
لاہور :خودکش دھماکے ،تیس شہدا سپرد خاک
قوم مٹھی بھر دہشتگردوں کے سامنے نہیں جھکے گی ،شہباز
لاہور: اقبال ٹاؤن میں چھ دھماکے
سرحد میں حالات تبدیل ہو رہے ہیں‘ مشاہد
بلوچستان: میٹرک کے امتحانات ملتوی
پشاور ہائیکورٹ: سات ایڈیشنل ججز کا تقرر
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved