aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   27 oC   27 oC   84 %
 ISL   22 oC   20 oC   73 %
 LHR   23 oC   22 oC   65 %
 QTA   27 oC   13 oC   79 %
 PSW   24 oC   22 oC   69 %
  Wednesday, Oct 08 2008
Wed, Oct 08 08, 12:00 AM PST
پارلیمنٹ کا ان کیمرہ سیشن آج ہورہا ہے
اسلام آباد: ملک کی داخلی و خارجی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس آج شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کریں گی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اجلاس کا ایجنڈا بھی تیار کر لیا گیا ہے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کو داخلی اور خارجی صورتحال سمیت ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا جائے گا۔

سیکورٹی اداروں کے سربراہان ملک میں جاری دہشت گردی کی لہر اور قبائلی علاقوں میں آپریشن کے بارے میں بریفنگ دیں گے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چوہدری شجاعت حسین‘ قاضی حسین احمد‘ عمران خان‘ محمود اچکزئی‘ پیر پگارا اور غلام مصطفی جتوئی کو بھی ان کیمرہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کے موقع پر سخت ترین حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور امن و امان قائم رکھنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس آج ہو گا ارکان پارلیمنٹ اور اسپیکر کی طرف سے مدعو کئے جانے والے خصوصی مہمانوں کے علاوہ کسی کو پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مشیر برائے پارلیمانی امور اظہار امروہوی نے آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل چون کے تحت صدر نے مخصوص حالات میں پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس طلب کیا ہے جس میں ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں شرکت کے لئے تمام ارکان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی مہمانوں کے لئے علیحدہ گیلری مختص ہو گی۔ پارلیمانی امور کے مشیر نے کہا کہ اجلاس کے دوران ارکان اہم امور پر سوالات بھی پوچھ سکتے ہیں جبکہ توقع ہے کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
لاہور:بوگس فون کالز پر ساڑھے5 ہزار ٹیلیفون بلاک
ہنگو:عسکریت پسندوں نے مزید چار پولیس اہلکار رہا کر دیئے
باجوڑایجنسی:ڈیڈ لائن ختم افغان مہاجرین گرفتار
سر بجیت سنگھ سے انصاف ہوگا، فاروق نائیک
لاہور : قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی فروخت میں کمی
مشروط طور پر حکومت سے تعاون کیلئے تیار ہیں،راناثناء اللہ
پشاور:گیس سلنڈر پھٹنے سے 2افرادہلاک
جنرل طارق مجید سے فرانسیسی چیف آف اسٹاف کی ملاقات
اسلام آباد: اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام
تین نومبرکو تسلیم کرناطالع آزما کو خوش آمدید کہنا ہے،اعتزاز
1 2 3 4 5 6 7 8 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved