|
طالبان کی آمدورفت روکنےکا مطالبہ
لندن: پاکستان نے نیٹو سے پاک افغان سرحد پر طالبان کی آمد و رفت روکنے کا مطالبہ کردیا ۔لندن میں رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ سے خطاب میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ پاک افغان سرحد دونون ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سرحد پر پاکستان کی آٹھ سو اکیس اور افغانستان اور نیٹو کی صرف ایک سو بارہ چیک پوسٹیں ہیں۔
میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ جاری ہے لیکن افغانستان سے طالبان کی آمد و رفت کی وجہ سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ متاثر ہورہی ہے۔ نیٹو سرحد پار سے طالبان کی آمد و رفت روکے۔ |