aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Thu, Mar 11 10, 06:40 PM PST
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان بارہویں نمبرپر
نئی دہلی: ہاکی ورلڈ کپ میں گیارہویں پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں آخری پوزشن حاصل کرسکی۔ نئی دہلی کے دھیان چند اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کینیڈا نے پاکستان کودوکے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ پاکستان نے کھیل کے آغاز پر ہی ریحان بٹ کے گول کی بدولت برتری حاصل کرلی لیکن تیرہویں منٹ میں کینیڈا کے کونرگرائمز نے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔

سینتالیسویں منٹ میں اختر علی نے گول کرکے پاکستان کو ایک مرتبہ پھربرتری دلائی جو زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی اوردس منٹ بعد مارک پئیرسن نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ دودوگول سے برابررہنے کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اضافی وقت دیا گیا جس کے دوسرے ہاف میں کینیڈا نے پینالٹی کارنر پر گول کرکے میچ جیت لیا۔

پاکستان ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بارہویں پوزیش حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی سب سے خراب کارکردگی انیس سو چھیاسی کے ورلڈ کپ میں رہی تھی جس میں قومی ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر گیارہویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ پاکستان ٹیم ورلڈکپ میں چھ میں سے صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوسکی۔
Copyright Aaj News , 2010
 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا
لاہور: قومی کرکٹرزکی سزاؤں کیخلاف مظاہرہ
پاکستان چوبیسویں نمبر پر بھی آسکتا ہے، ثقلین
ہاکی ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی برطرف
قومی ہاکی ٹیم کا استعفے کا اعلان
کھیلوں کا فروغ ضروری ہے، معین خان
ٹورڈی پاکستان: نواں مرحلہ
پی سی بی کا فیصلہ سراسر ناانصافی ہے، باسط علی
پی سی بی کے فیصلے سے ڈسپلن پیدا ہو گا، اقبال
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved