|
اسنوکر ایسوسی ایشن کو بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا گیا
کراچی: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسنوکر ایسوسی ایشن کو بھارتی کوچ کی خدمات حاصل کرنے سے روک دیا۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن نے کم معاوضے کے سبب بھارتی پروفیشنل کوچ کی تقرری کا فیصلہ کیا تھا تاہم پی ایس بی انتظامیہ نے پی بی ایس اے کو بھارتی کوچ کی تقرری سے روک دیا ہے۔ پی ایس بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت کھیل کی جانب سے بھارتی کوچ کواجازت دینے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔ پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے آج نیوز کو بتایا کہ اب تھائی لینڈ کے کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ |