ٹورنٹو ٹوئنٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد یوسف کی عدم شرکت
لا ہور: پا کستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد یو سف کو کینیڈا کا ویز ا نہیں مل سکا جس کے باعث وہ رواں ہفتے شروع ہونیوالے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ پا کستان کر کٹ بو رڈ نے محمد یوسف کو کینیڈا کا ویز ہ نہ ہونے کے باعث اسکو ڈمیں شامل نہیں کیا ہے جبکہ کینیڈا کی ہائی کمیشن کے حکام نے ٹورنٹو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے محمد یوسف کو ویز ہ نہ دینے کی خبر کی تصدیق کی ہے ۔ پاکستان کر کٹ بو رڈ نے ٹو رنٹو ٹو رنامنٹ کے لئے نو جو ان کھلاڑیو ں کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلا ن کر دیا ہے ۔ ان کھلا ڑیو ں میں شعیب اختر کوبھی شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پی سی بی نے شعیب اختر کو گزشتہ ماہ ملکی اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت ہائی کورٹ کا جرمانہ کیس کا فیصلہ نہ آنے تک دی ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے پندرہ رکنی اسکواڈ میں شعیب ملک کپتان ، مصباح الحق ،سلمان بٹ، یو نس خان ، کامران اکمل ، سہیل تنویر ، شعیب اختر ، عبدالرؤف ، عمر گل ، شاہد آفرید ی ، انور علی ، فواد عالم ، خا لد لطیف سہیل خا ن اور شعیب خان شامل ہیں ۔ دس اکتوبر سے شر وع ہو نے والے ایونٹ میں شر کت کے لئے قومی ٹیم کل کینیڈا روانہ ہو گئی ۔