aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Wed, Mar 10 10, 08:18 PM PST
آٹھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پی آئی اے ، اسٹیل ملز، ریلویز اور ٹی سی پی سمیت آٹھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔ آٹھوں اداروں کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسرنو تشکیل تیس اپریل تک کی جائے گی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیپکو، نیشنل ہائی وے اتھارٹی ، پاسکو اور یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی ری اسٹرکچرنگ کی بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ان تمام اداروں میں نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر پندرہ جون تک چیف ایگزیکٹو آفیسرز بھی تعینات کئے جائیں گے۔

کابینہ نے آٹھوں اداروں کی کابینہ کمیٹی برائے ری اسٹرکچرنگ سے تشکیل نو کے منصوبہ کی منظوری کے لئے اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی ہے۔ وزیراعظم نے کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں تفصیلی رپورٹ بھی طلب کی اورکابینہ ڈویژن سے کابینہ کی انیس ذیلی کمیٹیوں کی سفارشات پر مبنی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
Copyright Aaj News , 2010
 
KSE CHART
www.khistocks.com
رواں سال ترسیلات زر میں اضافہ
تجارتی خسارہ نو ارب بیالیس کروڑ ڈالر رہا
پی ایس او کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ
چین: برآمدات میں تیسری مرتبہ اضافہ
انٹربینک:روپے کی قدر میں کمی
اسٹیل مل کیس: تحقیقاتی ٹیم کو رپورٹ کیلئے ڈیڈلائن
صنعتی ترقیاتی بینک کی کارکردگی پر اظہار تشویش
بعض ٹیکس اختیارات صوبوں کو دینے کا فیصلہ
رواں سال کاٹن کی ریکارڈ پیداوار کا امکان
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved