بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ اضافے کی منظوری
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں لیسکو کو اکتوبر کیلئے ڈیڑھ روپیہ فی یونٹ کے اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے لیسکو کو ماہانہ ایندھن کی بنیاد پر ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس سے پہلے نیپرا دوسرے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو اسی طرح کی ایڈجسٹمنٹ کی اجازت دے چکا ہے۔ اس اضافے کی بنیاد بین الاقوامی تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بنیاد ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ فی الحال عوام کو منتقل نہیں کیا جائے گا۔