aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے؟
ہاں
نہیں
پتانہیں
City Max Min Hum
 KHI   33 oC   28 oC   66 %
 ISL   36 oC   26 oC   58 %
 LHR   36 oC   26 oC   66 %
 QTA   37 oC   21 oC   45 %
 PSW   35 oC   28 oC   58 %
  Saturday, Jul 05 2008
Sat, Jul 05 08, 07:10 PM PST
میکال حسن بینڈ کی نئی ویڈیو وارث شاہ
کراچی۔رپورٹ،ناصرطفیل۔: مشہور فیوژن بینڈ میکا ل حسن کی نئی ویڈیو ”وارث شاہ“ آن ایئر کر دی گئی ہے۔ اس مرتبہ بھی پاکستان کے اینی میشن گرو ذیشان پرویز ہی نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ ذیشان کی میکال حسن بینڈ کے ساتھ یہ مسلسل چوتھی ویڈیو ہے۔ وارث شاہ کے ویڈیو میں ڈائریکٹر نے اپنی مہارت کو برقرار رکھتے ہوئے گانے کو انوکھا رنگ دیا ہے۔ وارث شاہ کی شاعری مشہور بھارتی ادیبہ امرتا پریتم کی ہے ،جس میں شاعرہ مشہور پنجابی شاعر وارث شاہ کو پکارتے ہوئے زمانے کے بگڑتے پہلوؤں کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

ذیشان نے گانے کی محسوسات کے مطابق ویڈیو تخلیق کیا ہے اور یہ ان کا چوتھا اینی میٹڈ ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں بینڈ ممبرزگٹارسٹ میکال، گلوکارجاوید اوربانسر ی نواز پپو کی اینی میشن کمال کی ہے تاہم بیس گٹارسٹ سمیر احمد ویڈیو میں شامل نہیں ہیں۔ وارث شاہ بینڈ کی پہلی البم ”سمپورن“ کا گانا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بینڈ نے اس سے قبل نئے آنے والے البم ”ہنس دھن“ کے تین ویڈیوز جاری کئے مگر پہلے البم سے وارث شاہ کا ویڈیو شائقین کے لئے دلچسپ اضافہ ہے۔

ویڈیو سے متعلق ہدایت کار ذیشان پرویز کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے اور قریب تین ہزار اسکیچز اس ویڈیو کے لئے بنائے گئے۔ انہوں نے میکال کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ویڈیو کی تیاری میں تاخیر پر کوئی اعتراض نہیں کیا اور مکمل طور پر صبر کا مظاہرہ کیا۔
ہالی ووڈ بچوں کیلئے نہیں ، کرسٹن بیل
کترینا سولہ جولائی کواپنی سالگرہ منائیں گی
دیاز اور اسکلفر ایک ساتھ رہنے لگے
شاہ رخ بوڑھا ہے، عزیز مرزا
لو اسٹوری دو ہزار پچاس کی مقبولیت
گلوکارہ کیلی کیلئے ’آرڈر آف دی برٹش ایمپائر‘ کا ایوارڈ
ٹیلی ویژن کا مشہور شو ’دی بریڈی برنچ ‘اب اسٹیج پر
ڈیمن اور ایفلیک کا خیراتی مقصد کے لئے جوا
مورگن فری مین منڈیلا کا کردارادا کریں گے
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved