نیویارک: ہیری پوٹر سیریز کی نئی فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈپرنس آٹھ ماہ کی تاخیر سے جولائی دو ہزار نو میں ریلیز کی جائے گی۔دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی فلم ہیری پوٹر کی ہر نئی آنے والی فلم کا شائقین کو شدت سے انتظار رہتا ہے۔فلم ہیری پوٹر اینڈ دی ہالف بلڈ پرنس آج ریلیز ہونا تھی لیکن اب یہ سترہ جولائی دو ہزار نو کو ریلیز کی جائے گی۔وارنر برادرز کا کہنا ہے کہ فلم اگلے سال موسم گرما میں بلاک بسٹر کے طور پر سامنے آئے اسی لئے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اسے تاخیر سے ریلیز کیا جا ئے گا۔
اس فلم کی تاخیر سے لوگوں کو مایوسی ہوئی ہے۔شائقین کے انتظار کا مداوا کرنے کے لئے وارنر برادرز نے فلم کا ٹریلیر ریلیز کردیا ہے۔اس فلم میں ہیری پوٹر اور اس کے دوست ایک بارپھر شیطانی مخلوق ولڈر مورٹ سے مدمقابل ہیں۔فلم کے ڈائریکٹر ڈیوڈ ییٹس ہیں اور اسکرپٹ اسٹیو کلووس نے لکھا ہے۔