aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Tue, Mar 09 10, 10:01 PM PST
لندن آئی کی دسویں سالگرہ
لندن: ہر سال تقریبا پینتیس لاکھ سیاحوں کی توجہ سمیٹنے والے دنیا کے سب سے بڑے جھولے لندن آئی کی آج دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ برطانیہ کے مشہور لندن آئی کی گولائی ایک سو پینتیس میٹر ہے۔ پہیہ نما جھولا سن دو ہزار سے اب تک تین کروڑ ساٹھ لاکھ شائقین اور سیاحوں کی دلچسپی کا سامان کرچکا ہے۔

لندن آئی ایک وقت میں آٹھ سو افراد کو پورے شہر کا نظارا کراتا ہے۔ لندن آئی میں سوار ہوکر دریائے تھیمس اور لندن اسکائی لائن گردش کرتے محسوس ہوتے ہیں۔ لندن آئی سیاحت کے اسی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز بھی جیت چکا ہے۔ سست رفتار لندن آئی ایک چکر آدھے گھنٹے میں مکمل کرتا ہے۔ لوگوں کو اتارنے اور سوار کرنے کیلئے لندن آئی کو روکنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
Copyright Aaj News , 2010
 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved