aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہے؟
ہاں
نہیں
پتانہیں
City Max Min Hum
 KHI   33 oC   28 oC   66 %
 ISL   36 oC   26 oC   58 %
 LHR   36 oC   26 oC   66 %
 QTA   37 oC   21 oC   45 %
 PSW   35 oC   28 oC   58 %
  Saturday, Jul 05 2008
Sat, Jul 05 08, 03:07 PM PST
عوامی حکومت کے تین ماہ
موجودہ حکومت کے نمائندوں نے انتخابات کے دوران اپنے ووٹرزسے ڈھیروں وعدے کیے تھے ،اس کے ساتھ ملک و قوم کی قسمت بدلنے کے دعوے بھی کیے گئے تھے۔آپ کے اعتماد کے باعث آپ کے نمائندے آج ایوان میں موجود ہیں اوران کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے وعدوں کووفا کریں۔آپ پچھلے تین ماہ سے مسلسل حکومتی کارکردگی کو دیکھ رہے ہیں،کیا اس نے آپ سے کیے وعدوں کا بھرم رکھا یارکھنے کی کوشش کی ہے؟کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آج نہیں تو آنے والے دنوں میں حکمراں بگڑتی صورت حال سنبھال لیں گے؟معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوگی؟لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی؟معزول جج صاحبان بحال ہوں گے؟سب کو روزگارملے گا؟تعلیم کے مواقع عام اوریکساں ہوں گے؟غریب کے گھربھی چولہا جلے گا؟لوگ آٹے کے لئے نہیں بھٹکیں گے؟قبائلی علاقوں میں امن و امان قائم ہوگا؟روٹی ،کپڑااورمکان سب کو میسرہوگا؟؟آپ بہترین منصف ہیں ۔حکومت کی تین ماہ کہ کارکردگی پراپنی رائے کا اظہارکریں۔

 Comments
 
ایفائے عہد؟؟؟؟
وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا اورہمارے سیاستدان تو وعدے کرتے ہی بھولنے کو ہیں ،ساٹھ سالہ تاریخ میں نبھائے گئے وعدوں کو تو یاد کریں،کسی کو کچھ یاد نہیں آئے گا۔
 
Aiajz Balakoti
July 5, 2008, 08:01 PM
 
الجھے ہوئے مسائل
پاکستان کے مسائل بہت الجھے ہوئے ہیں اوریہ مسائل ایسے نہیں ہیں کہ ان کو چند ماہ میں حل کیا جا سکے،جب جمہوری نظام مضبوط ہوگا توآہستہ آہستہ مسائل بھی ختم ہوجائیں گے اوراس کے بعد عوامی نمائندے اپنے وعدے بھی وفاکریں گے۔
 
Adeel Ahsan, Karachi
July 5, 2008, 07:48 PM
 
غیرتسلی بخش
جب سے حکومت بنی ہے ایسا لگتا ہے کہ حالات بد سے بدترہوگئے ہیں ۔عوامی نمائندوں نے لگتا ہے کہ آمرانہ روش اختیارکررکھی ہے۔ان کی پالیسیوں اورامریکی ایما پرقبائلی علاقوں میں آپریشن کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ عوام کے لئے ان کے تھیے میں کچھ بھی نہیں البتہ مہنگائی کا زوربتارہا ہے یہ عوام کی جیب سے آخری سکا بھی نکال لیں گے۔
 
Atif Shabbir, Sialkot
July 5, 2008, 08:10 PM
Title :
Comment :
Name :
Email :
 
 
بجٹ دوہزارآٹھ اورنو سے متعلق ہمیں اپنی راءے سے آگاہ کریں۔
اس دفعہ کا بجٹ کیسا ہونا چاہئے ،آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں ۔ایک ذمہ دارشہری کی حیثیت سے بجٹ سے متعلق تجاویز حکام تک پہنچائیں ۔
ماؤں کے عالمی دن کے موقع پراپنی ماں سے اظہارمحبت کیجئے
عوامی فلاح کیلئے کن شعبوں کو زیادہ توجہ دی جائے؟
سیاسی ہم آہنگی کے تسلسل کیلئے کن اقدامات کی ضرورت ہے؟
1 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved