aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
اگلا صدر کون ہو گا؟
فہمیدہ مرزا
اسفند یار ولی
فریال تالپور
آفتاب شعبان میرانی
City Max Min Hum
 KHI   31 oC   36 oC   70 %
 ISL   36 oC   23 oC   70 %
 LHR   35 oC   26 oC   62 %
 QTA   35 oC   19 oC   70 %
 PSW   34 oC   24 oC   66 %
  Tuesday, Aug 19 2008
Wed, Jun 11 08, 09:06 PM PST
آپ کو بجٹ کیسا لگا؟
آپ نے وزیرخزانہ نوید قمرکی بجٹ تقریرسنی۔بجٹ میں کیے جانے والے اکثراعلانات آپ کی امنگوں کے مطابق ہوں گے یا ان کے برعکس ہوں گے۔بجٹ دوہزارآٹھ اورنوسے متعلق ہمیں بتائیں کہ آپ کو یہ بجٹ کیسا لگا۔
 Comments
 
غریب عوام کے ساتھ دھوکا
صرف غریب عوام کے ساتھ دھوکا کیا جاتا ہے جبکہ امیر آدمی ہمیشہ فائدے میں رہتاہے۔

 
ms rehman
July 5, 2008, 05:31 PM
 
ڈاکٹر قدیر کی عزت
میرے خیال سے ڈاکٹر عبدالقدیر کی عزت کرنا عوام کا فرض ہے یہ عدلیہ کی بحالی سے بھی زیادہ ضروری ہے۔ اس بات سے نظریں چراکر احسان فراموشی نہیں کرنی چاہئے۔

 
khurram altaf
July 5, 2008, 05:47 PM
 
غریب عوام کو ریلیف
افسوس ہوتاہے کہ غریب عوام کا کسی حکمران کو خیال نہیں ہے سب کے سب اپنا پیٹ بھرتے ہیں ، اپنا مفاد سوچتے ہیں اور غریب عوام کوریلیف دینے کیلئے کوئی کام نہیں کیا جاتا۔

 
khawaja
July 2, 2008, 06:52 PM
 
کنٹریکٹ ملازمین کی شرط ختم
مہربانی کرکے کنٹریکٹ ملازمین کے دو سال کی شرط کو ختم کیا جائے۔

 
muhammad shabbir
July 1, 2008, 04:00 PM
 
بجٹ امیر لوگوں کیلئے
بجٹ صرف امیر لوگوں کیلئے ہے اور خاص طور ان لوگوں کیلئے جو حکومتی سیکٹر میں رہتے ہیں اور ان کے حمایتی بھی ہوتے ہیں اسلئے نہ وہ کرپشن کے خلاف بولتے ہیں او ر نہ ہی حکومت کے ۔ لیکن ایسے حالا ت میں غریب عوام کیلئے خود کشی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

 
Ifraz Akhtar
July 1, 2008, 04:42 PM
 
بجٹ بڑے لوگوں کیلئے
بجٹ تو ان لوگوں کیلئے ہے جو بڑے شہروں میں رہتے ہیں ۔
 
Sayed Shafaat fakhri Kurram
June 30, 2008, 04:17 PM
 
بجٹ عوامی دشمن
بجٹ سے عوام کا نہیں ہمیشہ حکومت کا فائدہ ہوا ہے ۔اس سال کا بجٹ عوامی دشمن ہے۔

 
faisal rafiq
June 30, 2008, 04:26 PM
 
بجٹ عوامی نہیں
کوئی بجٹ عوامی ہو ہی نہیں سکتا جب تک ڈیفنس بجٹ میں کمی اور صحت و تعلیم کی مد میں بے پناہ اضافہ نہیں ہو گا۔

 
Honey Baloch
June 29, 2008, 04:48 PM
 
اس سال بھی وہی بجٹ
ہمارا بجٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی ویسا ہی ہے ۔ مثال کے طور پر کلاس میں ٹیچر جس اسٹوڈنٹ کا نام پکارتی ہے وہی ہاتھ اٹھاتا ہے اور ہمارا بجٹ بھی ایسا ہی ہے جس کا سر پر مہنگائی کا بوجھ پڑا اس کی جان نکل جاتی ہے۔
 
Naeem Rehman
June 28, 2008, 05:05 PM
 
پورے ملک میں اندھیرا
پاکستان میں معیشیت کی بگڑی ہوئی صورتحال کے ذمے دار سابق وزیر اعظم شوکت عزیز ہیں جو پورے ملک میں اند ھیر ا کرکے فرار ہو گئے ہیں۔
 
Murad Khadim
June 27, 2008, 04:53 PM
 
الفاظ کی جادوگری
اس بجٹ میں الفاظ کی جادوگری کی گئی ہے اور کچھ بھی نہیں۔
 
Inayatullah M. Khan
June 27, 2008, 04:48 PM
 
بجٹ کو زبردستی قبول کرنا پڑا
ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بجٹ کو زبردستی قبول کرنا پڑا۔

 
Syed Asif Zaidi
June 27, 2008, 05:06 PM
 
موت کا پیغام
نیا بجٹ پاکستان کی غریب عوام کیلئے موت کا پیغام ہے۔
 
Rehan ur Rehman
June 26, 2008, 08:12 PM
 
نہ قانون نہ سکون
یہ بجٹ ان حکمرانوں کا ہے جو محلوں میں رہتے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کی باتیں کرتے ہیں۔ اگر انہیں غریب عوام کا اتنا ہی خیال ہے تو اپنی ذات پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے عوام کو سہولت دیں۔ حکمران کبھی لندن کبھی دبئی میں بیٹھ کر عوام کو بیوقوف بناتے ہیں ۔انہی حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بر ا حال ہے او ر ساٹھ سال گزرنے کے بعد بھی نہ قانون ہے نہ سکون۔

 
zainab
June 26, 2008, 07:31 PM
 
عوام کو بیوقوف بنایا گیا
بجٹ سے صرف اور صرف عوام کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

 
kashif
June 25, 2008, 01:45 PM
 
بھلائی کی امید نہیں
روزانہ نئے سوٹ بدلنے والے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے کسی بھی بھلائی کی امید رکھنا صرف فریب ہے۔ غریب عوام کی مدد کرنا یا ان کی مدد کیلئے کسی بھی قسم کا اقدام کرنا ان کے بس کی بات نہیں یا یہ کہہ لیں کہ یہ مدد کرنا ہی نہیں چاہتے۔
 
Tahir Rafiq
June 24, 2008, 07:51 PM
 
کو ئی فائدہ نہیں
بجٹ آنے کا اس وقت کوئی فائدہ نہیں۔ جب تک کوئی ایسا شخص بجٹ نہیں بنائے جو فائیو اسٹار ہوٹل میں کھانے کے بجائے عوام کے ساتھ رہے جو پاکستان کی عوام کے معاملات سمجھے جو اپنے آپ کو عوام کا خادم سمجھے۔ جب تک یہ فرق ختم نہیں ہو گا بجٹ صحیح آ ہی نہیں سکتا۔
 
SYED ARSAL HASSAN
June 23, 2008, 04:21 PM
 
دشمنی عوام سے
بجٹ صرف امیروں کا ہے مڈل کلاس اور غریبوں کے لئے کچھ بھی نہیں۔ پیپلز پارٹی دوبارہ ملک کا دیوالیہ نکالنے آ گئی ہے۔
 
Syed Muhammad Amir
June 23, 2008, 11:21 AM
 
بجٹ بغیر ویلفیئر پروجیکٹس
بجٹ میں ویلفیئر فنڈ کو منظور نہیں کیا گیا۔ یہ ناانصافی ہے کہ ویلفیئر فنڈ کو پی پی پی کے جیالہ فنڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
 
Engr.Qaisar Iqbal Sheikh
June 21, 2008, 04:14 PM
 
ٹرانسپورٹ کا مسئلہ
گورنمنٹ ٹرانسپورٹ کی پالیسی کیوں نہیں بناتی۔ پاکستان میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز سرکاری گاڑیاں کم ہونے کا بہت فائدہ اٹھاتے ہیں پلیز کچھ کیجئے۔
 
Zahid Janjua
June 21, 2008, 04:19 PM
 
بے بسی
میں بہت پریشان ہوں جب اپنے حالات کو دیکھتا ہوں تو بڑی بے بسی ہوتی ہے مگر ہمارے حالات سدھارنے سے حکومت کو کوئی غرض نہیں ہے۔میرے دل میں بہت سارے سوال ہیں لیکن کس سے کروں؟ان کا جواب کون دے گا۔مجھے لگتا ہے سب کو اپنی بڑی ہوئی ہے ملک کا خیال کسی کو نہیں۔
 
Naeem Tahir
June 18, 2008, 01:45 PM
 
مجھے اتفاق نہیں
مجھے حالیہ بجٹ سے بالکل اتفاق نہیں ہے،اس میں غریب عوام کے مفادات کا خیال نہیں رکھا گیا۔
 
ashal zafar
June 18, 2008, 01:33 PM
 
بجٹ عوام دشمن
بجٹ عوام دشمن ہے اور بجٹ تقریر میں صرف اعداد وشمار کی ہیرا پھیری کر دی گئی ہے۔ یہ بجٹ بڑے لوگوں کا ہے غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنا پڑے گا۔ نئی حکومت عوام کی امنگوں کے خلاف بڑھتی جارہی ہے اور یہ حکومت بھی گزشتہ حکومت کی طرح ایک نہ ایک دن اپنی غلطیوں کا خمیازہ ضرور بھگتے گی۔

 
nadir ali naashad
June 18, 2008, 07:36 PM
 
دفاعی بجٹ پارلیمنٹ میں
دفاعی بجٹ کا پارلیمنٹ میں ٓنا اورجی ایچ کیو کا اسلام ٓباد سے منتقل ہونا بہت ہی اچھا فیصلہ ہے اوراس کے لئے میں ایوان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
 
annonymous
June 18, 2008, 08:59 PM
 
بدقسمتی
مجھے خوشی ہوتی اگر اس بجٹ میں نوکریوں اورتعلیم کا خیال رکھا جاتالیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔
 
MUHAMMAD NADEEM UDDIN
June 17, 2008, 07:36 PM
 
بجٹ اوراعلان بھوربن
ہم اس کوبجٹ نہیں کہہ سکتے کیوں کہ یہ ایک ڈکٹیشن تھا یا ایک غیرمخلص حکومت کا اسٹیٹمنٹ جو اعلان بھوربن کی طرح کسی بھی وقت تبدیل ہو سکتا ہے۔
 
Qaisar Iqbal
June 17, 2008, 06:44 PM
 
بجٹ
پاکستانی عوام کے لئے وہی بجٹ اچھا ہے جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی جائے اگر ایسا نہیں ہوتاتواس بجٹ کی کوئی اہمیت نہیں۔
 
Obaid
June 17, 2008, 07:30 PM
 
پی پی کے کارکنوں کا بجٹ
اس بجٹ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ صرف اورصرف پیپلزپارٹی کے ورکرزکے لئے بنایا گیا ہے۔اس سے عام آدمی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔
 
hassan
June 16, 2008, 04:59 PM
 
!کاش
کاش ہم ایسے لوگوں کو منتخب کرکے پارلیمنٹ میں نہ لائے ہوتے جو وعدہ کرکے بھول جاتے ہیں۔جوکمپرومائز کررہے ہیں ان سے عوامی بجٹ کی توقع کہاں کی جا سکتی ہے کیونکہ ان کے توکرپشن کیسزمعاف ہو گئے ہیں۔اللہ ہم کو بہترانتخاب کی توفیق دے۔
 
Rashid Bhutto
June 15, 2008, 04:53 PM
 
بچت کارڈ
بجٹ میں غریب عوام کی مدد کیلئے یہ جو بچت کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے یہ سب جھوٹی باتیں ہیں۔

 
June 14, 2008, 07:02 PM
 
بے وقوف بنانے کی کوشش
اس بجٹ سے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 
abbasi
June 14, 2008, 07:37 PM
 
سیلزٹیکس میں اضافہ کیوں؟
سیلز ٹیکس کیوں بڑھایا گیا نتیجتاًاشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور اس کا بوجھ براہ راست صارفین پر پڑے گا ۔

 
radaish
June 14, 2008, 07:39 PM
 
قیمت وہی پر ٹیکس میں اضافہ
بجٹ سے عوام مطمئن نہیں ہے کیونکہ ہر چیز کی قیمت وہی کی وہی ہے بلکہ کمی تو ہوئی نہیں الٹا جی ایس ٹی بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

 
Tariq Mahmood Khan
June 13, 2008, 07:20 PM
 
ہمیشہ کی طرح
پاکستان کی تاریخ میں بجٹ سے غریب عوام کو کبھی فائدہ نہیں ہوا۔

 
Muhammad Zahid Nawaz
June 13, 2008, 08:20 PM
 
رسمی وعدہ،جھوٹی تقریر
پاکستان میں بجٹ پچھلے ساٹھ سال سے ایک رسمی وعدہ اور جھوٹی تقریروں کے سوا کچھ نہیں۔

 
Nasir Mehmood
June 13, 2008, 07:01 PM
 
غریبوں کو کچھ نہیں دیاگیا
بجٹ میں غریبوں کو کچھ نہیں دیا گیا۔بجٹ کے بعد بھی روزمرہ کی چیزوں میں کمی نہیں ہوگی ۔بجٹ محض لفظوں کا ہیرپھیرہے۔
 
majeed shahid
June 12, 2008, 01:34 AM
 
آئینی پیکیج جیسا بجٹ
بجٹ میں غریب عوام کے مفاد میں کوئی بات نہیں کہی گئی ،نہ ہی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔یہ بجٹ بالکل آئینی پیکیج کی طرح ہے۔
 
Qaisar Iqbal
June 12, 2008, 08:15 PM
 
عوامی بجٹ؟
پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئی شخص یہ کیسے سوچ سکتا ہے کہ یہ ایک عوامی بجٹ ہے۔

 
Shahzad Ahmed
June 12, 2008, 07:47 PM
 
بجٹ؟
ایک دورتھا کہ لوگ بجٹ کے نام سے سہم جاتے تھے کیونکہ اس وقت بجٹ ہی میں اشیاء کی قیمتیں مقررکی جاتی تھیں مگراب تومارکیٹ پرحکومت کا کنٹرول ہی نہیں ہے جب بھی جوچاہے من چاہی قیمت مقررکردیتاہے۔قوم کوبجٹ کے نام پردھوکا دینے سے بہتر ہے کہ یہ دکھاوانہ ہی کیاجائے توبہتر ہے۔
 
Mujeeb Khan
June 11, 2008, 09:10 PM
 
مثبت قدم
بجٹ کافی اعتبار سے بہتر ہے،تنخواہوں میں اضافہ،گریڈپندرہ تک کے ملازمین کو مستقل کرنا،پنشن میں اضافہ اورلگژری اشیاء پربھاری ڈیوٹی یقینی طور پرمستحسن قدم ہے۔اگر ہم اسی طرح خسارے پرقابو پانے کی جانب گامزن رہے تو ملک جلد ہی ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔
 
Faraz
June 11, 2008, 09:05 PM
 
اعدادوشمارکا ہیرپھیر
وزیرخزانہ صاحب نے قوم پربڑااحسان کیا کہ زیادہ دیرتقریرنہیں کی،پاکستان جیسے ممالک میں بجٹ صرف اعدادوشمارکی ہیراپھیری ہوتاہے۔ہربجٹ میں یہ بتایا جاتا ہے کہ اس سے اچھا بجٹ آج تک نہیں آیا لیکن قوم کو سارا سال اس کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔
 
Adeel Ahsan
June 11, 2008, 08:55 PM
Title :
Comment :
Name :
Email :
 
 
آپ کے نزدیک صدر پرویزمشرف کا استعفے کا فیصلہ کیسا ہے؟؟اپنی رائے ہمیں لکھ بھیجئے۔
پاکستان کے کھلاڑی اولمپکس میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت سکیں گے؟
پاک بھارت تعلقات سے مثبت انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں یا نصف صدی سے زائد کی تلخیاں تاحال درمیان میں حائل ہیں؟
عوامی اورجمہوری حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی پراپنی رائے کا اظہارکریں۔
عوامی فلاح کیلئے کن شعبوں کو زیادہ توجہ دی جائے؟
سیاسی ہم آہنگی کے تسلسل کیلئے کن اقدامات کی ضرورت ہے؟
1 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved