aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   34 oC   28 oC   70 %
 ISL   34 oC   22 oC   42 %
 LHR   36 oC   26 oC   45 %
 QTA   36 oC   18 oC   14 %
 PSW   32 oC   24 oC   51 %
  Sunday, Jul 05 2009
Fri, Jun 20 08, 04:50 PM PST
کے ای ایس سی کو نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے کا معاہدہ
کراچی: کے ای ایس سی کو نئی انتظامیہ کے حوالے کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ جس کے بعد کویتی کمپنی یکم جولائی کو ادارے کا انتظام سنبھالے گی۔ کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن خریدنے والی سعودی کمپنی الجمایا نے کے ای ایس سی کے پچاس فیصد سے زائد حصص کویتی کمپنی الابراج کو فروخت کئے تھے اور اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔ کے ای ایس سی ذرائع کے مطابق کویتی کپمپنی الابراج یکم جولائی سے ادارے کا کنٹرول سنبھالے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی کمپنی نے ابتدائی طور پر دو ماہ تک ادارے میں کسی بھی قسم کے تبادلے اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی کمپنی الجمایا نے ادارے میں پانچ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز تعینات کئے تھے لیکن الابراج انتظامیہ ایک ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور دیگر شعبوں کا ایک ایک ڈائریکٹر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی کمپنی افسران کی چھانٹی اور بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا بھی منصوبہ بنا رہی ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
حکومت کا چاول ، کپاس کی قیمت بڑھانے پر غور
پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے پلان تیار کیا جائے، گیلانی
اشیا ئے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ
ٹی ٹی :ڈالر اسی روپے اسی پیسے میں فروخت
آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرلیے ،اسٹیٹ بینک
کے ای ایس سی: لاسز میں کمی،قانونی ترمیم کا مطالبہ
عالمی بینک ایک ارب ستر کروڑ ڈالر دیگا
سندھ ہائی کور ٹ :کاربن ٹیکس کیخلاف درخواست دائر
ایل پی جی نو روپے فی کلو مہنگی
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved