aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Sat, Jun 28 08, 08:28 PM PST
بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی ہدایت
اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے پندرہ روز میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں واپڈا‘ پیپکو‘ جنریشن اور ڈسٹری بیوشنز کمپنیوں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی نے بتایا کہ اگلے ایک ہفتے میں بجلی کی پیداوار میں چار سو پچاس میگا واٹ کا اضافہ ہو گا۔ انہوں نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ تین ماہ کے اندر اپنے لائن لاسز کو دس فیصد تک ضرور کم کریں۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ وزیراعظم نے پاور پلانٹ کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح قرار دے دیا ہے اس لئے وزیراعظم کی ہدایت پر سب سے پہلے پاور جنریشن سیکٹر کو گیس فراہم کی جائے گی۔
KSE CHART
www.khistocks.com
رواں سال ترسیلات زر میں اضافہ
تجارتی خسارہ نو ارب بیالیس کروڑ ڈالر رہا
پی ایس او کے ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ
آٹھ اداروں کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری
چین: برآمدات میں تیسری مرتبہ اضافہ
انٹربینک:روپے کی قدر میں کمی
اسٹیل مل کیس: تحقیقاتی ٹیم کو رپورٹ کیلئے ڈیڈلائن
صنعتی ترقیاتی بینک کی کارکردگی پر اظہار تشویش
بعض ٹیکس اختیارات صوبوں کو دینے کا فیصلہ
رواں سال کاٹن کی ریکارڈ پیداوار کا امکان
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved