اسلام آباد: وزیراعظم سے گورنرا سٹیٹ بینک کی ملاقات، 5 اور 50 روپے کے نئے نوٹوں کے نمونہ پیش کیے۔تفصیلات کے مطابقگورنرا سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں 5 روپے اور 50 روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے نمونے پیش کیے۔انہوں نے اننئے کرنسی نوٹوں کی سیکورٹی خصوصیات سے وزیر اعظم کوآگاہ کیا۔ گورنرا سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ان کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دی تھی۔