کراچی: مالی سال دو ہزار آٹھ کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں چوبیس فیصد سے زائد اضافہ ہوا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق مالی سال دو ہزار آٹھ میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت چوبیس اعشاریہ تین ایک فیصد بڑھ کر تین کروڑ ایک لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی ۔اس دوران سیمنٹ کی برآمد میں ایک سو بیالیس فیصد اضافہ ہوا ۔اور یہ اکتیس لاکھ اٹھارہ ہزار ٹن رہی ۔جبکہ سیمنٹ کی مقامی فروخت چھ اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ دو کروڑ تیئس لاکھ پچانوے ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی ۔