کراچی: اس ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیس ارب ستر کروڑ روپے کی سی ایف ایس فائنانسنگ فراہم کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں پانچ فیصد کم ہے۔ جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای میں کمپنیوں کو چودہ اعشاریہ پانچ فیصد شرح سود پر اوسطاً تیس ارب ستر کروڑ روپے کی سی ایف ایس فائنانسنگ فراہم کی گئی۔ جو گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں ایک ارب اٹھاون کروڑ روپے کم ہے۔
سی ایف ایس فائنانسنگ میں عارف حبیب سیکورٹیز، پاک آئل فیلڈ، نیشنل بینک، آدم جی انشورنس کمپنی اور ڈی جی خان سیمنٹ نمایاں رہے اور ان اسکرپٹس میں مجموعی سی ایف ایس کا چھیالیس فیصد استعمال کیا گیا۔ ادھر لاہور اسٹاک ایکسچینج میں کمپنیوں کو سولہ اعشاریہ نو فیصد شرح سود پر اوسطاً تین ارب پانچ کروڑ روپے سی ایف ایس کی مد میں فراہم کئے گئے۔