|
نیشنل بینک :ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
کراچی: نیشنل بینک کی انتظامیہ نے مہنگائی الاؤنس کے طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں سترہ فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ نیشنل بینک کے اعلامیے کے مطابق مہنگائی کے پیش نظر بینک کے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں سترہ فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ملازمین کے علاوہ سینئر وائس پریزیڈنٹس کے عہدے تک افسروں اور ایگیکٹوز کی تنخواہیں بھی پندرہ فیصد بڑھا دی گئی ہیں۔بینک کے ملازمین نے انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے۔ |