|
جاپا ن سبز یو ں کی درآمد پر عائد پابند ی ختم کر ے ،وزیر خوراک
اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ جاپان پاکستان سے میوہ جات اور سبزیوں کی درآمد پر عائد پابندی ختم کرے۔ جاپان کے سفیر سوچی کوجیما نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر نذر محمد گوندل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نذر محمد گوندل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زرعی شعبے سمیت سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے جاپانی سفیرکو بتایا کہ پاکستان نے جاپان کے درآمدی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کے تعاون سے زرعی شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔ |