کراچی: رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس فیصد اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دوہزار آٹھ کے دوران مجموعی طور پر بائیس کروڑ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ گزشتہ سال اس عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم پندرہ کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ،اس طرح رواں مالی سال لے پہلے ماہ کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری میں چالیس فیصد اضافہ ہوا ۔
مرکزی بینک کے مطابق جولائی دوہزار آٹھ میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری چھیتر فیصد اضافے کے ساتھ چونتیس کروڑ ڈالر رہی ،تاہم پورٹ فولیو انویسٹمنٹ میں نو سو ستر فیصد کمی ہوئی جولائی دوہزار سات میں پورٹ فیولیو انویسٹمنٹ کا حجم ایک کروڑ سینتیس لاکھ ڈالر تھا ۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی دو ہزار آٹھ میں فارن پبلک انویسٹمنٹ میں دس لاکھ ڈالر کمی ہوئی گزشتہ مالی سال اس عرصے میں فارن پبلک انویسٹمنٹ سے چار کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کا انخلادیکھا گیاتھا ۔