|
میک کین کو معیشت کے استحکام سے دلچسپی نہیں،اوباما
نارتھ کیر ولینا: امریکی صدارتی امید وار بارک اوباما نے اپنے حریف جان میک کین پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کو معیشت کے استحکام سے کوئی دلچسپی نہیں۔ریاست نارتھ کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے بارک اوباما نے کہا کہ قوم کو انیس سوانتیس کے گریٹ ڈپریشن سے زیادہ بدترین بحران کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریپبلیکن امیدوار سینیٹر میک کین چاہتے ہیں کہ ہم معیشت کے بارے میں فکر کرنا چھوڑ دیں۔
اوباما نے کہاکہ میک کین گزشتہ آٹھ برس سے جن پالیسیوں کی حمایت کررہے ہیں اور آئندہ چار برس تک جاری رکھنا چاہتے ہیں،اس کا دفاع کرنا کافی مشکل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹر میک کین اور ان کے ساتھی کو شش کررہے ہیں کہ عوام سے ٹھوس گفتگو کے بجائے ان کو خوش کن باتوں سے گمراہ کیا جائے۔ادھر انتخابات سے قبل ہونے والے پول میں میک کین کو مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔ |