|
اسٹیٹ بینک نے53ارب نوے کروڑ مالیت کے ٹی بلز خریدلیے
کراچی : اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت تریپن ارب نوے کروڑروپے مالیت کے ٹر یژری بلز خریدلیے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق تریپن ارب نوے کروڑ روپے مالیت کے ٹریژری بلز بارہ اعشاریہ چھ تین فیصد سالانہ شرح منافع پر خریدے گئے ہیں،ان بلز کی مدت سات دن ہے۔ان بلز کے لیے مرکزی بینک کو چون ارب چالیس کروڑ روپے کی پیش کش موصول ہوئی تھیں۔ |