aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Mon, Oct 06 08, 05:27 PM PST
لاہور : قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کی فروخت میں کمی
لاہور: پنجاب میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں ایک سو بیس روپے اضافے سے صارفین کی قوت خرید بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے آٹے پرسبسڈی کے خاتمے اور وفاقی حکومت کی طرف سے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے پنجاب میں بیس کلو تھیلے کی سرکاری قیمت تین سو سے بڑھ کر چار سو بیس روپے تک پہنچ گئی۔ صارفین کا کہنا ہے کہ سبسڈی واپس لئے جانے کے بعد دکاندار رمضان پیکیج کے دوران ذخیرہ کیا گیا سستا آٹا موجودہ قیمت پر بیچ رہے ہیں۔ پنجاب میں جھنگ کے علاوہ کہیں بھی آٹے کی کمی کی اطلاع نہیں ہے، لیکن قیمت میں اضافے کے باعث خریداری میں نمایاں کمی آئی ہے۔

فلورملزمالکان کا موقف ہے کہ آٹے پر صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی فراہمی وقتی اقدام تھا۔ جس کے بعد ملوں کو جاری کی جانیوالی گندم کی قیمت میں اضافے اور کھلی منڈی میں گندم کے نرخ نو سو پچاس روپے فی من تک پہنچنے کے بعد آٹا مہنگا ہونا ناگزیر تھا۔ مل مالکان نے خدشہ ظاہر کیاکہ نئی فصل آنے سے پہلے گندم کی قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔ماضی میں برصغیر کا اناج گھر کہلانے والے پنجاب میں آٹے جیسی بنیادی غذائی ضرورت کی گرانی لمحہ فکریہ ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
عالمی بینک: قرضوں کا حجم پینتیس ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے
آئی ایم ایف کو جلد خیرباد کہہ دیں گے، سلیم مانڈوی والا
ایتھانول سے پانچ سو ملین ڈالر بچ سکتے ہیں،ذکاء اشرف
جاوید خانانی اور مناف کالیا کا چھبیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ
یوٹیلیٹی اسٹورز: 150اشیا ء کی قیمتوں میں کمی
روپے کی قدر میں کمی کی ذمہ دار ٹر انز یکشن مافیا ہے،رحما ن ملک
امریکا اور جاپان تفریط زر کے خطرے سے دوچار
کوریا پاکستان کو قرض دیگا،معاہدے پر دستخط
ڈی اے پی کھاد کی قیمتوں پر نظرثانی کی ہدایت
زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید دس کروڑ ڈالر کی کمی
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved