|
چینی کی قیمت میں دو روپے فی کلو اضافہ
کراچی: مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں دو روپے فی کلو گرام اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیر کو کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی سو کلو گرام بوری کی قیمت میں دو سو پچاس روپے اضافہ ہوا۔ جس کے بعد چینی کی بوری تین ہزار چار سو روپے سے بڑھ کر تین ہزار چھ سو پچاس روپے پر پہنچ گئی ادھر ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت دو روپے اضافے سے اڑتیس روپے فی کلو گرام فروخت کی جا رہی ہے۔ |