|
موسم سرما میں صنعتوں کیلئے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے موسم سرما میں صنعتی شعبے کے لئے ہفتے میں ایک دن گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کر لیا،باقاعدہ اعلان اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد ہو گا۔اسلام آباد میں اقتصادی جائزہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سید نوید قمر کی صدارات میں ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم سرما میں گھریلو اور کمرشل صارفین کو ترجیحی بنیاد پر گیس فراہم کی جائے اور موسم سرما کے وسط میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے لئے صنعتی شعبے کے لئے ہفتے میں ایک دن گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جائیگی۔وزارت پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذمے پیٹرولیم کلیمز کی مدمیں چالیس ارب روپے قابل ادائیگی ہیں اور حکومت ڈیزل پر چھ روپے سبسڈی دے رہی ہے۔وزارت خزانہ نے کمیٹی کو بتایا کہ رواں سال چاول کی باسٹھ لاکھ ٹن پیداوار متوقع ہے۔ |