aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Oct 07 08, 06:12 PM PST
واپڈااور ریلوے کی آڈٹ رپورٹ طلب
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا‘ سی ڈی اے اور ریلوے کی آڈٹ رپورٹ چار ماہ میں مکمل کر کے صدر کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اجلاس میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آئندہ تین ماہ کے اجلاسوں کا شیڈول ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں اسفند یار ولی‘ ڈاکٹر عذرا فضل ،خواجہ آصف ،ریاض پیرزادہ اور حیدر عباس رضوی کی قیادت میں پانچ سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا،سی ڈی اے اور ریلوے کی آڈٹ رپورٹ چار ماہ میں مکمل کر کے صدر کو بھجوائی جائے۔ کمیٹی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور اکادمی ادبیات کا پرفارمنس آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ کیا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان تنویر علی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس کوئی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ نہیں ہے۔ سیکریٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ تئیس ہزار آٹھ سو چھیانوے آڈٹ اعتراضات زیر التوا ہیں۔ چیئرمین پی اے سی چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ حسابات کے سلسلے میں وفاقی سیکریٹریوں کی پی اے سی کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کوئی معذرت قبول نہیں کی جائے گی ادارے اور وزارتیں کمیٹی کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
KSE CHART
www.khistocks.com
یوٹیلیٹی اسٹو رز پر قیمتوں میں کمی کے نو ٹیفکیشن پر عمل نہیں ہو سکا
ٹریڈ یونین پر پابندی ختم کرنے کا بل جلد پیش کیا جائے ،ربانی
زرعی ٹیکس کے نفاذکا پروپیگنڈہ مزموم مقاصد کیلئے کیا جا رہا ہے
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،پرویز اشرف
بھارت میں پانچ لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز بیروزگار ہونے کا خدشہ
گیس نرخوں میں 7.7فیصد اضافے کی منظوری
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتے ہیں، رابرٹ برنکلے
قیمتوں کی شرح میں انتیس فیصد اضافہ
عالمی بینک: قرضوں کا حجم پینتیس ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے
آئی ایم ایف کو جلد خیرباد کہہ دیں گے، سلیم مانڈوی والا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved