aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Oct 07 08, 06:10 PM PST
بینکنگ سسٹم میں سرمایہ کاری کی قلت پر اظہار تشویش
کراچی: پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر تنویر شیخ نے بینکنگ سسٹم میں سرمایہ کی قلت پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ تنویر شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ بینکوں کی جانب سے چیکس واپس کرنا اور اوور نائٹ ریٹس میں اضافہ سنگین مالی بحران کی نشاندہی کر رہا ہے۔ جس سے سرمایہ کاروں کا بینکنگ سسٹم پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی شرح سود دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے جبکہ بینکنگ اسپریڈ امریکا میں صرف ایک اعشاریہ تین فیصد‘ جاپان میں ایک اعشاریہ سات فیصد اور بھارت میں تین اعشاریہ ایک فیصد ہے۔

انہوں نے بڑھتے ہوئے بینکنگ اسپریڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینکس اپنے اسپریڈ میں مزید دو فیصد اضافے پر غور کر رہے ہیں۔ اس اقدام سے معاشی حالات مزید خراب ہوں گے اور مشکل میں گھری انڈسٹری کے مائل اور بڑھیں گے اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر زور دیا کہ وہ صنعتی قرضوں کو فروغ دے اور کیش ریزرو ریکوائرمنٹ میں کمی کرے تا کہ بینکنگ نظام میں کیش کی قلت کے مسئلے پر قابو پایا جا سکے۔ تنویر شیخ کا کہنا تھا کہ بینکنگ اسپریڈ بڑھانے سے ڈپازٹرز کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا البتہ بینکوں کا منافع بڑھے گا اور معیشت کو نقصان پہنچے گا۔
KSE CHART
www.khistocks.com
یوٹیلیٹی اسٹو رز پر قیمتوں میں کمی کے نو ٹیفکیشن پر عمل نہیں ہو سکا
ٹریڈ یونین پر پابندی ختم کرنے کا بل جلد پیش کیا جائے ،ربانی
زرعی ٹیکس کے نفاذکا پروپیگنڈہ مزموم مقاصد کیلئے کیا جا رہا ہے
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،پرویز اشرف
بھارت میں پانچ لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز بیروزگار ہونے کا خدشہ
گیس نرخوں میں 7.7فیصد اضافے کی منظوری
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتے ہیں، رابرٹ برنکلے
قیمتوں کی شرح میں انتیس فیصد اضافہ
عالمی بینک: قرضوں کا حجم پینتیس ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے
آئی ایم ایف کو جلد خیرباد کہہ دیں گے، سلیم مانڈوی والا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved