aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   20 oC   19 oC   28 %
 ISL   13 oC   09 oC   67 %
 LHR   18 oC   09 oC   68 %
 QTA   12 oC   -02 oC   67 %
 PSW   14 oC   10 oC   63 %
  Saturday, Nov 22 2008
Tue, Oct 07 08, 07:43 PM PST
آٹے کی قیمت میں اضافے کا رحجان
کراچی: ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ ملک بھر میں آٹے کی فی کلو گرام قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا چار سو بیس روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ لاہور میں گندم کی نئی قیمت کے اعلان کے ساتھ ہی مارکیٹ میں گندم کے نرخ سات سو ساٹھ روپے فی چالیس کلو گرام سے بڑھ کر نو سو پچاس روپے ہو گئے۔ کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں آٹے کی قیمت پچاس پیسے اضافے سے پینتیس روپے پچاس پیسے ہو گئی اور ریٹیل مارکیٹ میں آٹا ایک روپے کے اضافے سے پینتیس روپے فی کلو گرام کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

قیمت بڑھنے کے باعث یوٹیلیٹی اسٹور پر بھی سستا آٹا دستیاب نہیں ہے۔ آٹے کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب اسمگلنگ کے باعث صوبہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں آتے کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کوئٹہ میں آٹے کا بیس کلو گرام کا تھیلا آٹھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ فلور مل مالکان نے اپنے ساتھی کے اغوا کے بعد بطور احتجاج جمعرات سے ملز بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ چمن‘ قلعہ سیف اللہ‘ پنجگور‘ دالبندین اور ماشکیل میں ایک کلو گرام آٹا پچاس سے باون روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

پشاور سمیت صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا چار سو نوے روپے سے بڑھ کر چھ سو ستر روپے کا ہو گیا ہے جبکہ فائن آٹے کا بیس کلو گرام کا تھیلا سات سو پچاس روپے سے لے کر آٹھ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے سرحد حکومت نے پنجاب حکومت سے یومیہ چار لاکھ ٹن آٹا فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ ادھر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کو گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ مردان میں آٹے کا بحران سنگین ہو گیا۔ فائن آٹے کے بیس کلو گرام کا تھیلا سات سو بیس روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے کے باوجود بازار میں دستیاب نہیں ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
یوٹیلیٹی اسٹو رز پر قیمتوں میں کمی کے نو ٹیفکیشن پر عمل نہیں ہو سکا
سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس آج طلب
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،پرویز اشرف
بھارت میں پانچ لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز بیروزگار ہونے کا خدشہ
گیس نرخوں میں 7.7فیصد اضافے کی منظوری
پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھاناچاہتے ہیں، رابرٹ برنکلے
قیمتوں کی شرح میں انتیس فیصد اضافہ
سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس کل طلب
عالمی بینک: قرضوں کا حجم پینتیس ارب ڈالر تک بڑھ سکتا ہے
آئی ایم ایف کو جلد خیرباد کہہ دیں گے، سلیم مانڈوی والا
1 2 3 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2008 All rights reserved