aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   25 oC   14 oC   72 %
 ISL   15 oC   02 oC   87 %
 LHR   15 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   88 %
 PSW   15 oC   03 oC   87 %
  Tuesday, Jan 06 2009
Sun, Nov 16 08, 09:53 PM PST
کوئٹہ: قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول پمپ بند، شہری پریشان
کوئٹہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کوئٹہ میں مالکان نے تمام پمپ بند کر دیئے۔ شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد کوئٹہ میں مالکان نے تمام پمپ بند کر دیئے جس کی وجہ سے شہری سارا دن پیٹرول کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے لیکن وہ پیٹرول کے حصول میں ناکام رہے۔ پمپ پر کام کرنے والے کارکنوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول سستا ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اپنی گاڑیوں میں ضرورت سے زیادہ پیٹرول بھروایا جس کی وجہ سے پیٹرول ختم ہو گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد کبھی ختم نہیں ہوتا۔ لیکن سستا ہونے کے بعد پمپ بند کر دیئے جاتے ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہر میں چلنے والے رکشا اور بس مالکان نے کرائے میں کوئی کمی نہیں کی ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved