منی لانڈرنگ کیس: خانانی اورکالیا کے ریمانڈ میں توسیع
لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں ملوث جاوید خانانی اورمناف کالیا کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے تاہم مناف کالیا کے طبی معائنے کی درخواست عدالت نے منظور کرلی ہے ۔اس سے قبل ڈالرز کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی کیس میں مناف کالیا اور جاوید خانانی سمیت چار ملزمان کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران وکیل صفائی نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کردیا۔ضلع کچہری لاہور میں سول جج فیصل جمیل کی عدالت میں ایف آئی اے نے مناف کالیا،جاوید خانانی،طارق محمود اور رستم علی خان کو پیش کیا۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم نے ملزموں کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی تھی ۔جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کے ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کردی ہے جبکہ مناف کالیا کے طبی معائنے کی درخواست بھی منظور کرلی گئی ہے ۔