aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   25 oC   14 oC   72 %
 ISL   15 oC   02 oC   87 %
 LHR   15 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   88 %
 PSW   15 oC   03 oC   87 %
  Tuesday, Jan 06 2009
Mon, Nov 17 08, 03:44 PM PST
جاپان سات سال میں پہلی بار کساد بازی کا شکار
ٹوکیو: دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت جاپا ن سات سال میں پہلی بار کساد بازاری کا شکار ہوگئی۔ مالیاتی بحران کے اثرات جاپان تک پہنچ چکے ہیں۔ بحران کے سبب برآمدات اور سرمایہ کاری کا نظام تباہ ہوکرہ گیا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سرمایہ کاری میں ایک اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی جبکہ برآمدات نہ ہونے کے برابر رہیں۔ کیبنٹ آفس سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جاپانی معیشت ستمبر سے نومبر تک غیر متوقع طور پر اعشاریہ ایک فیصد مندی کا شکار ہوئی۔ جبکہ اس سے قبل سال کے وسط یہ مندی اعشاریہ نو فیصد تھی۔

جاپان کے وزیر معاشیات کاورو یوسانو کا کہنا تھا کہ سن دو ہزار ایک کے بعد پہلی بار معیشت مندی کا شکار ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صورت حال پیداواری شرح میں کمی ظاہر کرتی ہے۔ عالمی طاقتوں کی جانب سے مالیاتی بحران سے عالمی منڈیوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کے باوجود جرمنی اور اٹلی کے بعد جاپان تیسرا ملک ہے جس نے سرکاری طور پر معاشی مندی سے دو چار ہونے کا اعلان کیا ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved