پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری میں تیس فیصد کمی،اسٹیٹ بینک
اسلام آباد: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری کے حجم میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اسیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر دوہزار آٹھ میں سرمایہ کاری کے حجم میں تیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے ۔اسیٹ بینک کے مطابق اس سہہ ماہی میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب چودہ کروڑ ڈالر رہا ہے جوکہ تیس فیصد کم ہے ۔