aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
City Max Min Hum
 KHI   25 oC   14 oC   72 %
 ISL   15 oC   02 oC   87 %
 LHR   15 oC   02 oC   87 %
 QTA   10 oC   -06 oC   88 %
 PSW   15 oC   03 oC   87 %
  Tuesday, Jan 06 2009
Mon, Nov 17 08, 10:28 PM PST
فیصل آباد: تین ہزار سے زائد ایکسپورٹ کنٹینرز کی کمی
فیصل آباد: مالیاتی بحران اور صنعتی شعبہ دباؤ میں رہنے کی وجہ سے فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تین ہزار سے زائد ایکسپورٹ کنٹینرز کی کمی ہوئی ہے۔ ڈرائی پورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار سات اور دو ہزار آٹھ میں چار ماہ کے دوران نو ہزار دو سو تراسی جبکہ رواں مالی سال میں جولائی سے اکتیس اکتوبر تک صرف سات ہزار سات سو ایکسپورٹ کنٹرینرز بھجوائے گئے ہیں۔

ایکسپورٹ میں سب سے زیادہ کمی اکتوبر میں ہوئی اس ماہ اوسطاً دو ہزار پانچ سو کے مقابلے میں صرف ایک ہزار دو سو اکیاسی کنٹینرز بھیجے گئے۔ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین شیخ اشفاق احمد کا کہنا ہے کہ بجلی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے لوڈ شیڈنگ اور بینکوں کے بڑھتے ہوئے مارک اپ کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران سے دوچار ہے۔
KSE CHART
www.khistocks.com
نئی مالیاتی پالیسی میں شرح سود میں اضافہ متوقع،رسرچ رپورٹ
توانائی کا بحران:ایکسپورٹ آرڈرز منسوخ ہونے کا خدشہ
1 2 
 
| | | | |
Home News Entertainment Infotainment Current Affairs Schedule Downloads
Sell your Programmes Terms of Service Privacy Statement Privacy Statement Careers Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2009 All rights reserved