|
اسٹیٹ بینک ایک اور دو روپے کے نئے سکے جاری کریگا
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک بیس نومبر سے ایک اور دو روپے مالیت کے نئے سکے جاری کرے گا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق نئے سکے جمعرات بیس نومبر سے اسٹیٹ بینک کے تمام دفاتر اور بینکنگ سروسز کارپوریشن سے جاری کئے جائیں گے تاہم انیس سو اٹھانوے میں جاری کردہ ایک اور دو روپے مالیت کے پرانے سکے بدستوع مارکیٹ میں موجود رہیں گے اور انہیں لین دین میں استعمال کیا جاسکے گا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ایلومینیم کے نئے ایک روپے کے سکے کارنگ سفید ،قطر بیس ملی میٹر ،جبکہ وزن ایک اعشاریہ سات پانچ گرام ہو گا۔دو روپے مالیت کا نیا سکہ بھی ایلومینیم سے بناہوگا۔اس کا رنگ سفید ،قطر بائیس اعشاریہ پانچ ملی میٹر اور وزن دو اعشاریہ چھ گرام ہو گا۔نئے سکے جاری کرنے کی منظوری جنوری دو ہزار سات میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ |