|
بان کی مون نے مالی بحران پربین الاقوامی اجلاس طلب کرلیا
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے عالمی مالی بحران پر بین الاقوامی اجلاس اٹھائیس نومبر کو دوہا میں طلب کرلیا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی نائب ترجمان میری اوکابے کے مطابق بان کی مون نے عالمی مالی بحران پر بات چیت کے لئے گروپ ٹوئنٹی ممالک سمیت دیگر کئی ممالک کو اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دوہا طلب کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے امیر قطر کی معاونت سے اجلاس کے حکم نامے جاری کردیئے ہیں۔ اجلاس کی تفصیلات پر ابھی کام جاری ہے تاہم بنیادی ایجنڈا عالمی معاشی بحران کے ممکنہ اور قابل قبول حل کی تلاش ہے اس سے قبل بان کی مون واشنگٹن میں ہونے والے جی ٹوئنٹی اجلاس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرچکے ہیں۔ |