|
اقتصادی جائزہ کمیٹی:غذائی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے پر زور
اسلام آباد: اقتصادی جائزہ کمیٹی نے غذائی اشیاء کی عام آدمی تک بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ اسلام آباد میں اقتصادی جائزہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں ہوا۔ وزارت خوراک و زراعت نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں بتیس لاکھ پچاس ہزار ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں جبکہ چار لاکھ پچپن ہزار ٹن درآمدی گندم بھی پہنچ چکی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خوراک و زراعت کو چاروں صوبوں میں گندم کی مساوی تقسیم کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے واجبات جلد ادا کرنے کا بھی کہا۔ کمیٹی نے درآمدی اور برآمدی اشیاء کی بلاتعطل نقل وحمل کے لئے گوادر پورٹ سمیت تمام بندرگاہوں پر آپریشن کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ |