لاہور: لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں پہلے مرحلے کی پولنگ آج ہو گی، کارپوریٹ کلاس کے اٹھارہ سو چونتیس ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات نئے ٹریڈ باڈیز قوانین کے تحت ہو رہے ہیں۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ منگل کی صبح نو سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
کارپوریٹ کلاس کی پندرہ نشستوں پر پیاف فاوٴنڈر الائنس اور دی فاوٴنڈرز آزاد گروپ کے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی پندرہ نشستوں پر پولنگ کل ہو گی، جس کے لئے سینتیس امیدوار میدان میں ہیں۔ ایسوسی ایٹ کلاس کے ووٹروں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے زائد ہے۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے نومنتخب ارکان خواتین کی دو مخصوص نشتوں کے علاوہ صدر، سینئر نائب صدر اور نائب صدر کا انتخاب کریں گے۔