اسلام آباد: کوریا نے پاکستان کو بیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرضے کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب میں پاکستان میں کورین سفیر اور سیکریٹری اقتصادی امور فرخ قیوم نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق کوریا پاکستان کو اکنامک ڈویلپمنٹ فنڈ کے تحت سولہ کروڑ ڈالر کا قرضہ صفر اعشاریہ ایک فیصد شرح سود پر فراہم کرے گا۔
قرضے کی واپسی کا دورانیہ پینتیس سال ہو گا۔ گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کیلئے کوریا چار کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا۔ اس رقم سے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی کے لئے جدید آلات اور ایک سو بیتس کے وی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب کا کام مکمل کیا جائے گا۔