|
قیمتوں کی شرح میں انتیس فیصد اضافہ
اسلام آباد: اس ہفتے قیمتوں کے حساس اشاریئے کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے میں انتیس فیصد اضافہ ہوا۔ مرغی کا گوشت پانچ روپے فی کلو گرام مہنگا ہو گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق بیس نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملک بھر میں قیمتوں کے حساس اشاریئے کی شرح میں ایک اعشاریہ نو فیصد اضافہ ہوا۔
تیرہ سے بیس نومبر کے دوران روزہ مرہ استعمال کی ترپن اشیا میں شامل سترہ میں اضافہ، اٹھارہ میں کمی اور اٹھارہ اشیا کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔ اس ہفتے سب سے زیادہ پانچ روپے نواسی پیسے کا اضافہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوا ٹماٹر چار روپے اور پیاز تین روپے فی کلو گرام مہنگی ہو گئی۔ تاہم پیٹرولیم مصنوعات، کھلا گھی، چاول، ایل پی جی اور دال مونگ سستی ہو گئی۔ |