|
بھارت میں پانچ لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز بیروزگار ہونے کا خدشہ
نیودہلی: بھارتی کامرس سیکریٹری جی کے پلائی نے کہا ہے کہ اگلے پانچ مہینوں میں پانچ لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز بیروزگار ہوسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزیر ٹیکسٹائل کے مطابق اگلے پانچ مہینوں میں پانچ لاکھ ٹیکسٹائل ورکرز کی ملازمت کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایکسپورٹ سیکٹر کے پیکیج پر کام کررہی ہے،پیکیج سے انٹرسٹ ریٹ کم جبکہ ایکسپورٹنگ فرمز کیلئے کریڈٹ میں اضافہ کیا جائے گا اور یہ پیکیج وزیر اعظم منموہن سنگھ کے سامنے اگلے ہفتے پیش کیا جائے گا۔پلائی نے خبردار کیا کہ برآمدات کا نرخ دس فیصد سے کم ہوجانے کا خدشہ ہے۔ |