|
بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی،پرویز اشرف
اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فرنس آئل کے نرخ کم ہونے پر بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے پر حکومت کو سینتالیس ارب روپے کا بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے اور حکومت یوٹیلیٹی پر مجموعی طور پر ایک سو سترہ ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ تقریباً ختم ہو گئی ہے تھرکول پراجیکٹ، بھاشا ڈیم اور دوسرے چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے اضافی بجلی حاصل ہو گی۔ |