|
گیس نرخوں میں 7.7فیصد اضافے کی منظوری
اسلام آباد: اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں سات اعشاریہ سات فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔ صارفین کے لئے قیمتوں کا تعین حکومت کرے گی۔ سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں کے لئے گیس کے نئے نرخ یکم جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔ صارفین کے لئے قیمتوں اور مختلف کٹیگریز کا تعین چالیس روز میں حکومت کرے گی۔
سوئی نادرن نے گیس کی قیمت میں چالیس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا مگر اوگرا نے سات اعشاریہ چھ سات فیصد کے حساب سے بیس روپے چھپن پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی۔ سوئی سدرن نے گیس کے نرخ میں اکتالیس فیصد اضافے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ اوگرا نے سات اعشاریہ آٹھ تین فیصد کے حساب سے اٹھارہ اعشاریہ پانچ پانچ روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دی۔ |