کراچی: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے گھی سمیت ایک سو پچاس اشیا کی قیموں میں پینتیس روپے فی کلو گرام تک کمی کردی۔یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے جن اشیا کی قیمتوں میں کمی کی ہے ان میں گھی،صابن،دالیں،کاسمیٹیکس اور دیگر اشیا شامل ہیں۔گھی کی قیمت میں پانچ روپے سے پینتیس روپے اور دال مونگ کی قیمت میں چار روپے فی کلو گرام کمی کی گئی ہے۔دال ماش کی قیمت میں اایک روپیہ فی کلو گرام اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں کمی اور اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔