ایتھانول سے پانچ سو ملین ڈالر بچ سکتے ہیں،ذکاء اشرف
اسلام آباد: زرعی ترقیاتی بینک کے صدر ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ایتھانول کے استعمال سے پانچ سو ملین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔ ایتھانول اوربائیو فیول ٹیکنالوجی سے متعلق قائم کردہ ٹیکنیکل سب کمیٹی کا اجلاس ذکاء اشرف کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں ایتھانول سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی اور دنیا بھر میں اس کے استعمال اور فوائد پر بحث کی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ذکاء اشرف نے کہا کہ بائیو ڈیزل ٹیکنالوجی کے فروغ سے ڈیڑھ اب روپیہ بچایا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جو ایک زرعی ملک ہے۔ ایک سو ساٹھ ٹن ایتھانول پیدا کرسکتا ہے۔ کمیٹی کو بتایا کہ ایتھانول کو زمین کے قیمتی وسائل میں کے بغیر دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاسکتا ہے ۔ٹیکنیکل کمیٹی صدر آصف علی زرداری کی طرف سے قائم کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔