آئی ایم ایف کو جلد خیرباد کہہ دیں گے، سلیم مانڈوی والا
سیالکوٹ: چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا ہے کہ معاشی حالات سازگار ہوتے ہی آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ دیا جائے گا۔ سلیم ایچ مانڈوی والا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اگر آئی ایم ایف سے قرضہ نہ لیا گیا تو ملک دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اکنامک انڈسٹریل زونز قائم کررہی ہے جہاں سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے صنعتی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔